حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

petrol پیٹرولیم مصنوعات

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یکم سے15جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری بھیجی تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 214روپے 80پیسے، ڈیزل کی قیمت 227روپے80پیسے ،مٹی کا تیل 171 روپے83پپسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں