پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی،رمیز راجہ

Rameez Raja

سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی۔

پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ سابق چیئر مین پی سی بی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کردیے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ “تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے”

یہ بھی پڑھیں:ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم

انہوں نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حالانکہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی  نے  ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے اور  پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں