دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیا آپریشن پلان پیش کیے جانے کا امکان


اسلام آباد: دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کل نیا آپریشن پلان پیش کیے جانے کا امکان ہے، پلان وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی

یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی بھی منظوری لی جائے گی۔

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، عمران خان

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے جب کہ حساس اداروں کی جانب سے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم میاں شہبا زشریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی معاشی و سلامتی کی صورتحال پر واضح گائیڈ لائن کی بھی منظوری دی جائے گی۔

موجودہ حکومت نے واپس آنے والے طالبان پر توجہ نہیں دی جو دہشت گردی کی وجہ ہے

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے بھی کیے جانے کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں