اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور  کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کو 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت سےمتعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔

اس سے قبل عدالت نے صبح کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے  ایف آئی اے کے  وکیل سے سوال کیا کہ چالان کی کیا پوزیشن ہے ؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 24دسمبر کو چالان جمع ہو چکا کل 3جنوری کو سماعت ہے۔

، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جرم دوبارہ کیا ، پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ہے ۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہاہے کہ اعظم سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا ۔ عدالت نے مکالمے میں ایف آئی اے کے وکیل سے کہا کہ آپ نے پہلے خود ہی فزیکل ریمانڈ ختم کیا۔کیا کوئی ٹمپرنگ کا چانس ہے ؟

ایف آئی اے کے وکل نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کا انکار نہیں کیا ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصہ محفوظ کرلیا تھا جسے بعد میں سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی اور ان کی رہائی کا حکم دیا


متعلقہ خبریں