دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملہ، 2 فوجی اہلکار ہلاک


شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیر پورٹ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا جس میں 2 فوجی اہلکار مارے گئے۔

شامی فوج کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح بین الاقوامی ایئرپورٹ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سات ماہ میں ہونےو الا  یہ دوسرا حملہ ہے جس سے قریبی علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔

شام میں جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ دمشق کے جنوب میں واقع اسلحے کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل10 جون کو دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں سے انفراسٹرکچر اور رن ویز کو کافی نقصان پہنچا۔ اسے مرمت کے بعد دو ہفتے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں