سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ

سونے قیمت

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں