منظور وسان کی عمران خان اور نواز شریف سے متعلق بڑی پیش گوئی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نواز شریف اور عمران خان سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔ انکا کوئی مستقبل نہیں، ان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ نواز شریف اسی سال 2023 میں وطن واپس آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا سال پی پی پی کے لئے بہتر ہے، پارٹی کو دیگر صوبوں میں مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ملک جیسے پہلے چلتا تھا ایسے ہی چلتا رہیگا، مزید معاشی مسائل سامنے آئیں گے۔

منظوروسان نے کہا کہ عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ انکے ساتھ نہیں ہیں۔

مزید کہا کہ جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کرکے دوسری پارٹی بنائیں گے یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آنکھیں نہیں دکھائے گی ، وہ اور ہم ساتھ رہیں گے، ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے مطالبات رکھے۔

 


متعلقہ خبریں