عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت


سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ نےکہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید ریمارکس دئیے کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے، تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور فواد چودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل

الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے، جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے  عوام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے  اور توہین آمیز ریمارکس دیے۔


متعلقہ خبریں