سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکمنامہ معطل کرنے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے کراچی اور حیدر آباد کی میونسپل  کارپوریشنز میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے مختلف علاقوں میں افسران کے تبادلوں کے آرڈرز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدر آباد، کراچی شرقی،کورنگی کےایڈمنسٹریٹرز کو ہٹایاجائے گا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے آج تقرری کےآرڈز منسوخ کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔

ایڈمنسٹریٹرز متحدہ قومی موومنٹ کی تجویز پرلگائےگئےتھے۔ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی،جماعت اسلامی نےالیکشن کمیشن سےرجوع کیاتھا

 

 


متعلقہ خبریں