تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ،محمدیوسف

PAKvNZ

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اسکور کی تھی، کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے،تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وکٹ بنانے کا ماہر نہیں ہوں،ملتان میں جب پچز دیکھنے گیا تو بتایا گیا ہمارے پاس وہ مٹی نہیں جو درکار ہے،موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے۔

گال ٹیسٹ میں اننگز عبداللہ شفیق کو ایک بڑا اسٹار بنائے گی، شاہد آفریدی

محمد یوسف نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے دور میں باونسی وکٹ ہوتی تھی،کپتان یا مینجمنٹ کی جانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں ہیں،سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کے بعد ایسی پچز تیار ہوئیں جو نتیجہ خیز رہیں،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بھی اچھا رہا، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تجربہ اہمیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں