کورونا کا پھر وار، ایک دن میں 2 اموات رپورٹ

کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

 کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کورونا پھر وار کر گیا۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 2اموات رپورٹ ہوئی ہیں. گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 22 کیسزرپورٹ ہوئے۔

۔محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار126 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ، یورپی یونین کی چین کو بڑی پیشکش

دوسری جانب اومی کرون کے دو نئے ویرئنٹ کی کراچی میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کے دو نئے ویرئنٹ کی تصدیق آغا خا ن اسپتال نے کی۔

نئےویرینٹ میں ایکس ایکس بی اور ایکس ایکس بی ون شامل ہیں۔ نئے ویرینٹ سےمتاثر تین مریض ڈیفنس،ایک شادمان ٹاون سے ہے۔ طارق روڈ اور ایک نامعلوم مقام سے بھی دو مریض سامنے آئےہیں ۔

صوبائی محکمہ صحت کےمطابق یہ قسم چین میں تیزی سے پھیلنے والا بی ایف سیون نہیں۔ تاہم احتیاچ=ط لازم ہے۔  تمام متاثرہ افراد کی بیرون ملک سفر کی تصدیق نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں