18سال تک طلبہ کے لیے ریاضی کی تعلیم لازمی قرار


برطانیہ میں 18سال تک طلبہ کے لیے ریاضی کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے برطانوی نظام تعلیم میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طلبہ کے لیے ریاضی کے مضمون کو لازم قراردیا جائے گا۔

ریاضی کو لازمی قرار دینے کا  مقصد بچوں کے سوچنے، سمجھنے اور ذہن کو مزید تخلیقی بنانے کی کوشش کرنا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مستقبل میں برطانیہ میں نوکری کے حصول کے لیے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور اسی لیے ریاضی کے مضمون کو پڑھنا لازمی ہوگا۔


متعلقہ خبریں