بلاول پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے، آصف زرداری

مارشل لاء لگانا اب ممکن نہیں ہے، سابق صدر آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وہ زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے بلکہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔

آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر جیالوں اور حامیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام آج بھی بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں اور سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور اور عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا، وہ فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے بھی روح رواں تھے، اور انہوں نے ہی پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کیلئے دنیا کے طاقتور قوتوں سے ٹکر لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا ہے، کچھ خود غرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنا دیا، پاکستان کو پھر باوقار ملک بنائیں گے جس کیلئے بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی تھی، بلاول بھٹو زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے اور پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔


متعلقہ خبریں