عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی


 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہو گئی۔

چین میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس نے ایک بار پھر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگا دیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید 5 فیصد تک گرگئیں۔

دو روز میں تیل کی قیمتیں 8فیصد تک کم ہوئی ہیں۔برینٹ کی قیمت 78.11ڈالر اور امریکی تیل 73.15ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4.9 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد مارچ کے مہینے کیلئے برینٹ کروڈ کے سودے 78.11 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔

اسی طرح امریکی تیل کی قیمت میں بھی 4.9 فیصد کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کیلئے سودے 73.15 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سب سے بڑے درآمد کنندہ ملک چین میں تیل کی طلب سے متعلق خدشات کی وجہ سے ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں