ٹیونا مچھلی چھ کروڑ سے زائد میں فروخت


جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی مچھلی منڈی میں نئے سال کی پہلی نیلامی کی گئی، جہاں ٹیونا مچھلی چھ کروڑ سے زائد میں فروخت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دو سو بارہ کلوگرام ٹیونا کی نیلامی گزشتہ سال کی قیمت سے تقریباً دوگنی ہوئی ہے، ٹوکیو کی فش مارکیٹ میں دنیا بھر سے سُوشی تیار کرنے والے معروف باورچی مچھلی خریدنے آتے ہیں۔

جاپان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیونا مچھلی کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ مچھلیوں کی یہ قسم خطرے کا شکار ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا ڈیم سوکھنے لگا، توانائی بحران کا خدشہ

جاپانی عوام سمندری خوراک رغبت سے کھاتے ہیں اور اس کے لیے بے دریغ رقم خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے، سال کے آغاز میں جاپان کے مچھلی بازاروں میں بہترین سمندری جان داروں کی نیلامی ہوتی ہے جس میں ہزاروں سے لاکھوں ڈالر میں جاندار نیلام ہوتے ہیں۔

ٹیونا نامی مچھلی کھارے پانی کی مچھلی ہے، یہ مچھلی تیزی سے تیر سکتی ہے اور کچھ اقسام کی ٹیونا مچھلیاں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ تیزی سے تیر سکتی ہیں۔ عام مچھلیوں کے سفید گوشت کے برعکس ٹیونا مچھلی کا گوشت گلابی یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں