ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 191 کلو میٹر اور جنوبی افغانستان تھا۔

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیسے کی بچت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، وزیر اعظم

پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔


متعلقہ خبریں