آرمی چیف کی سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات


آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ریاض میں ملاقات ہوئی ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاک سعودی آرمی چیفس نے دفاعی،عسکری شعبوں میں پاک سعودیہ تعلقات کا جائزہ  لیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہدا لمطیر سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں