شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر حملہ


بھارت میں انتہا پسندوں کا شاہ رخ خان کی فلم کیخلاف پرتشدد رویہ جاری ہے، بھارتی ریاست گجرات میں بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلمپٹھان‘ کے پروموشن سیٹ پر حملہ کر دیا.

مشتعل افراد نے  فلمپٹھانکی اسکریننگ روک کر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور فلم کے پوسٹرز بھی پھاڑ دیئے، لیکن کوئی بھی انتہا پسندوں کو روکنے کی جرات نہ سکا، انتظامیہ اور پولیس تماشا بن کر دیکھتی رہی۔


واضح رہے انتہا پسند ہندو اداکار شاہ رخ کی فلم پٹھان پر مذہبی نظریات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگا رہے ہیں۔

فلم اگلے سال جنوری کے آخر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں