سرفراز کی مسلسل چوتھی ففٹی، بابر مسلسل تیسری بار ناکام


سابق کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل چوتھی ففٹی بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں بھی سرفراز احمد نے ففٹی مکمل کر لی، پہلی اننگز میں انہوں نے 78 رنز بنائے تھے۔جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی سرفراز احمد نے ایک اننگز میں 86 اور دوسری میں 53 رنز بنائے تھے۔


دوسری جانب بطور کپتان ہی نہیں، بحیثیت بلے باز بھی بابراعظم کے لیے نیوزی لینڈ کی سیریز زیادہ اچھی نہیں رہی ہے، بابر اعظم نے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو اکسٹھ رنز کی اننگ کھیلی مگر اس کے بعد تینوں اننگز میں ناکام ہو گئے۔

بابر اعظم بائیس رنز کی اوسط سے صرف پینسٹھ رنز ہی بنا سکے ہیں۔


متعلقہ خبریں