ڈپریشن سے موت کے قریب پہنچ گیا تھا، ہریتھک روشن


نئی دہلی: بالی وڈ کے اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ فلم “وار” کی شوٹنگ کے دوران شدید ڈپریشن کا شکار ہو گیا تھا جس پر موت کا خوف طاری رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار ہریتھک روشن نے اپنے ایک بیان میں لوگوں سے 2019 میں فلم “وار” کی شوٹنگ کے دوران اپنے ڈپریشن کے تجربات شیئر کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے فٹنس ٹرینر کرس گیتھن سے کہتا تھا کہ محسوس ہوتا ہے وہ شوٹنگ کے دوران مر جائیں گے۔

ہریتھک روشن نے کہا کہ وہ اس وقت فلم میں پرفیکشن کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔ جب وہ مکمل طور پر ڈپریشن کا شکار ہو گئے تو انہیں احساس ہوا کہ اب زندگی میں تبدیلی لانی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایکشن فلم “وار” کو 2019 میں ریلیز کیا گیا اور یہ ہریتھک روشن کے کیریئر کی سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم ثابت ہوئی تھی۔ ہریتھک روشن اب دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کے ساتھ فلم “فائٹر” میں نظر آئیں گے جو جنوری 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں