پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر پنجاب یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر تعینات 

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر پنجاب یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر تعینات | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: کابینہ تحلیل ہونے سے چند گھنٹے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز کی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعیناتی کی سفارش کردی۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی خالی آسامی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کو آئندہ چار سال کے لیے تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹر نیاز کو تعینات کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر نیاز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

ہم نیوز ذرائع کے مطابق پروفیسر نیاز کی بطور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تقرری کا نوٹیفیکیشن آج کسی وقت جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ظفر معین نے یونیورسٹی زمین بیچنے کے الزمات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے 1986 میں کیمیکل انجینئرنگ اور 1995 میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی تھی۔

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اس سے قبل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا (یو اے ٹی) کے وائس چانسلر اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ریکٹر رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں