پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نئی جماعت کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے افراد نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

جہانگیر ترین، علیم خان اور چودھری سرور گروپ کو نئی پارٹی میں عہدے مل سکتے ہیں جبکہ نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی عدالتی وزیر اعلیٰ ہیں، وفاقی وزیر قانون

ذرائع کے مطابق نئی جماعت عام انتخابات میں انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی اور یہ نئی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔

نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی اور جیت کی صورت میں پنجاب میں اگلا وزیراعلیٰ نئی جماعت سے بھی ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں