عمران خان کے منفی پروپیگنڈے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، وزیر داخلہ

خواہش پر انتخابات نہیں کرائے جا سکتے، ملک کو تباہی کی طرف نہیں دھکیل سکتے، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے منفی پروپیگنڈے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ آج کے دور میں ایک بنیادی ضرورت ہے اور کوئی بھی سہولت حاصل کرنے کے لیے نادرا کارڈ ضروری ہو گیا ہے۔ فیصل آباد کے نادرا آفس کی استعداد کار کو 3 سے 4 گنا بڑھایا جا رہا ہے اور علی پور بنگلہ میں بھی نادرا دفتر قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تھوڑے عرصے کے لیے ہماری حکومت آئی اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے اور ان مشکلات کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بجلی، پیٹرول اور سبسڈی ختم کرنے کی شرائط رکھ رہا ہے لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی بڑے مشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہوا ہے جبکہ عمران خان اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں جو عالمی اور ملکی سطح پر ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ عمران خان ایک منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور ایسے شخص کو اس ملک پر مسلط کیا گیا جو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا نہیں سوچتا لیکن اس ملک کی سیاست اس طرح نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں

وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور اگر میں نے قتل کیے تھے تو جھوٹا ہیروئن کا مقدمہ بنانے کے بجائے مجھے گرفتار کر لیتے۔ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو موقع سے پکڑا کیا گیا تھا اور 2 دن پہلے پریس کانفرنس کر کے کہہ رہے ہیں وہاں پر 3 لوگ تھے۔ اب 3 لوگ ڈال دیئے تاکہ وہ لوگ ہی نہ ملیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے۔ عمران خان آڈیو ٹیپ کی فرانزاک کرانے کا چیلنچ کریں نا اور ثابت کریں کہ یہ آڈیو غلط ہے۔ عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے قلع قمع کرنا چاہیئے اور ہم ووٹ کی طاقت سے اس آدمی کو ملک کی سیاست سے مائنس کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں مہنگائی ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ تم نے کیا اور توڑ دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا پتہ چلا تو اس نے قیمتیں کم کی تھیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں تو پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں