افغانستان سے تیل نکالنے کیلئے طالبان کا چین سے معاہدہ


کابل: افغانستان سے تیل نکالنے کے لیے طالبان نے چین کے ساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقے دریائے آمو کے قریب سے تیل نکالنے کا معاہدہ چین سے کیا گیا ہے جو طالبان حکومت کا پہلا بین الاقوامی معاہدہ ہے۔

طالبان حکومت نے تیل نکالنے کا معاہدہ 20 فیصد کی شراکت داری کی بنیاد پر کیا ہے اور اس معاہدے میں آگے چل کر طالبان حکومت کی شراکت داری 75 فیصد تک ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی15 بار ووٹنگ کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغان سرزمین سے نکلنے والے خام تیل کو ملک میں ہی ریفائن کیا جائے گا اور ہم تیل کے معاملے میں خود کفیل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی گیس اور تیل کمپنی افغانستان کے 4 ہزار 500 کلومیٹر کے علاقے سے تیل نکالنے کا کام کرے گی۔ ابتدا میں چینی سرمایہ کاری 15 کروڑ ڈالر ہو گی تاہم آئندہ 3 برسوں میں یہ بڑھ کر 54 کروڑ ڈالر تک ہو جائے گی اور طالبان کو 15 فیصد رائیلٹی بھی ملے گی۔


متعلقہ خبریں