مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل


 پی پی47نارووال سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور  ن لیگ میں واپسی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جبکہ مولانا غیاث الدین کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ن لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔


متعلقہ خبریں