ٹوئٹر نے نفرت آمیز مواد پر نظر رکھنے والے ملازمین کو برطرف کردیا


سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے نفرت آمیز  مواد پر نظر رکھنے والے ملازمین کو برطرف کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  کی انتظامیہ نے ملازمین میں کمی کرتے ہوئے نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کرنے والی ٹیم کے 12 ملازمین  کو برطرف کردیا ہے۔

غلط معلومات، عالمی سطح پر ہونے والی اپیلوں اور ٹوئٹر پر موجود سرکاری میڈیا کے اکاؤنٹس سے متعلق پالیسی پر کام کرنے والی ٹیموں میں سے بھی کئی افراد کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک 200 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنے والے پہلے انسان

 ٹوئٹر کی نائب صدر نے ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کے ڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد مواد کو اعتدال پسند بنانے پر کام کرتے ہیں اور ان ملازمین کو نہیں ہٹایا گیا جو یہ کام روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد نومبر میں تقریباً تین ہزار 700 ملازمین کو نکالا تھا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مزید افراد مستعفی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں