وزیراعظم شہباز شریف سے جنیوا کانفرنس پر ایم ڈی کی تعمیری بات چیت ہوئی، ترجمان آئی ایم ایف


 ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے جنیوا کانفرنس پر ایم ڈی کی تعمیری بات چیت ہوئی۔

ترجمان آئی ایم ایف ایسٹر ہیریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے نو جنوری کو ہونے والی جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہورہی ہے۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے  متاثر ہونے والوں سے   ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف پاکستان کی سیلاب سے پائیدار بحالی کی مدد کرتا ہے۔جنیوا کانفرنس کے موقع  آئی ایم وفد کی پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات  متوقع ہے۔وزیر خزانہ سے  ملاقات میں نمایاں مسائل آگے بڑھنے پر بات چیت متوقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں