بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت


بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے مزید اہم سیاسی رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزراء نوابزادہ گزین مری ،طاہر محمود اور دیگر  شامل ہیں۔

اس موقع پرآصف زرداری نےکہاکہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔


متعلقہ خبریں