جنیوا کانفرنس، فرانس پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر امداد دے گا


جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں فرانس نے پاکستان کی مدد کیلئے ایک کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں تمام شرکا کی آمد کا مشکورہوں، آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیا ہوں، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے تعلیمی ادارے ،مکانات، زراعت اور دیہات کو بھی نقصان پہنچا ہے، سیلاب میں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں  پاکستان آنے اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل میں مدد کرنے والےممالک کو کبھی نہیں بھولے گا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا ، سیلاب کی وجہ سے 80لاکھ کے قریب لوگ بے گھرہوئے ہیں،  بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی، سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں، ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹر ز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیوکا عمل مکمل کیا گیا، مہینوں گزرنے کے بعد آج بھی سیلابی پانی سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں، سردی کے موسم میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، فرانس سمیت دنیا کےتمام ممالک کو پاکستان کی مشکل میں مالی مد د کرنی چاہیے، پاکستان نے سیلاب کے باعث جن مشکلات کو بہادری سے سامنا کیا وہ قابل تحسین ہے، فرانس کے صدر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان ہواوہ کسی اور ملک کو بھی ہوسکتا ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کام کرنے اشد ضرورت ہے ،فرانس کے عوام اور حکومت مشکل میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کانفرنس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ  پاکستان میں سیلاب کی تباہی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے لیکن برے حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوا ہوں، پاکستان میں سیلاب کی تباہی کا خود مشاہدہ کیا، پاکستان سے یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو فوری طور پر 16ارب ڈالر درکار ہیں۔

ترک صدر طیب ا یردوان نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کو تاریخی نقصان ہوا ہے، ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کی پہلے بھی مدد کرتارہا ہے اور اب بھی کرے گا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی بحالی میں مدد کرے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی ،انفراسٹرکچر اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا جینوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال پانی میں ڈوبا ہوا ہے، تعمیر نو کےلئے اقدمات تاحال جاری ہیں، سیلاب کے 5ماہ بعد بھی کئی علاقوں میں پانی موجود ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ممالک اور عالمی تنظیموں کے شکر گزر ہیں، سیلاب کے باعث 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں