پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی برادری مدد کرے، انتونیو گوتریس

فوٹو: فائل


جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے ہونے والی تباہی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔

جنیوا، حکومت کی بڑی کامیابی، سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالرز کی امداد کے اعلانات

انہوں نے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی بھرپورمدد کرے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آج پاکستان متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے کل کوئی دوسرا ملک بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے، پاکستانی عوام کی جدوجہد کا طویل سلسلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ کانفرنس متاثرین کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی، ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے صرف الفاظ کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو کرنا ہوں گے۔

جنیوا کانفرنس، فرانس پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر امداد دے گا

انتونیو گوتریس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کانفرنس آخری نہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کاوش جاری رکھیں گے، اب تک کی امداد ایک بڑی کامیابی ہے۔


متعلقہ خبریں