پنجاب اسمبلی اجلاس، رانا ثنااللہ بھی موجود، حکومتی اراکین کی نعرے بازی


اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔

اپوزیشن کے شور شرابہ کے دوران وقفہ سوالات کا آغاز ہوا تاہم جلد ہی اسے ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اورمعاون خصوصی عطاتارڑ بھی اپوزیشن گیلری میں موجود رہے جن کے خلاف حکومتی اراکین نے نعرے بازی کی۔


متعلقہ خبریں