پہلا ون ڈے، پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست


پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 256 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 66، فخر زمان 56 اور محمد رضوان نے ناقابل شکست 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

اس سے پہلے پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 42، بریس ویل 43 جب کہ گلین فلیپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نوجوان لیگ اسپنر اثامہ میر نے دو، جب کہ وسیم اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں