جنیوا کانفرنس، پاکستان کیلئے ساڑھے 8 ارب ڈالرز سے زائد کی امداد

مریم اورنگزیب

جنیوا: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے پہلے سیشن میں پاکستان کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز سے زائد کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

جنیوا، حکومت کی بڑی کامیابی، سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالرز کی امداد کے اعلانات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں یورپی یونین نے 93 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منعقدہ کانفرنس میں جرمنی نے 88 ملین ڈالرز، چین نے 100 ملین ڈالرز،اسلامی ترقیاتی بینک نے چار ارب 20 کروڑ ڈالرز اورعالمی بینک نے دو ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی برادری مدد کرے، انتونیو گوتریس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق عالمی کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جاپان نے 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالرزدینے کا وعدہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں