ملک کے بعض علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بارش

محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری  سے داخل ہو رہی ہیں جو 11 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان ہواوں کے باعث 10 کی رات اور 11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن ،مسلم باغ اور پشین میں بارش / برفباری جب کہ چند مقا مات پر تیز بارش /برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے13 جنوری کے دوران مری، گلیات ،کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شِگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اس کے علاوہ 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان ،کوہاٹ، بنوں ، کرک، پشاور، نوشہرہ، صوابی ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔

11اور 12 جنوری کو مکران کے ساحلی علاقوں،ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں