پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اور فریال مخدوم کے تعلقات پھر کشیدہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اور فریال مخدوم کے تعلقات پھر کشیدہ | urduhumnews.wpengine.com

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کے صوفیہ ہیمانی نامی خاتون سے مبینہ تعلقات کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے۔

عامر خان  کے بیوٹیشن سے مبینہ تعلقات پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے چپ کا روزہ توڑ دیا اور کئی رازوں سے پردہ بھی اٹھایا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عامرخان کی بیوی نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر کے ایک عرصے سے بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی کے ساتھ تعلقات تھے۔

فریال مخدوم نے اخبار کو بتایا کہ انہیں صوفیہ کا نمبرعامر خان کے موبائل سے ملا تھا۔ انہیں دونوں کے تعلقات کا تب یقین ہوا جب اُن کی صوفیہ سے بات ہوئی۔

31 سالہ باکسر عامر خان نے صوفیہ ہیمانی کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوفیہ نے محض تصویر نہ کھینچوانے پر یہ کہانی گھڑی ہے۔

چند روز قبل صوفیہ ہیمانی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔

22 سالہ صوفیہ ہیمانی نے دعویٰ کیا تھا کہ عامرخان نے دوسری بیٹی کی پیدائش کے صرف 17 دن بعد ہی اپنی بیوی کو دھوکہ دینا شروع کردیا تھا۔

گزشتہ روز عامر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو شادی کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد دی لیکن فریال مخدوم نے کوئی جواب نہ دیا۔

اس سے قبل بھی عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تعلقات ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بعد کشیدہ ہوگئے تھے۔ تاہم گذشتہ سال دونوں میں صلح ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں