مشکل فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے، شاہد خاقان عباسی

عوام نے فیصلہ سنادیا، نتائج تبدیل کرنے سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرنسی کی بلیک مارکیٹ بن گئی ہے، اسے ریویو کرنا پڑے گا،ترسیلاتِ زر اور برآمدات پر اثر پڑ رہا ہے۔

معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے روپے کی قدر کو مارکیٹ پر چھوڑ دینا چاہیے،کرنسی آج جس سطح پر ہے اس کے منفی اثرات زیادہ اور مثبت کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے،مشکل فیصلے صرف آج نہیں کل اور پرسوں بھی کرنے پڑیں گے۔


متعلقہ خبریں