سعودیہ عرب کا پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ بڑھانے پر غور، سرمایہ کاری کا بھی وعدہ


سعودیہ عربنے پاکستان کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ بڑھانے پر غور شروع کردیا۔

سعودی عرب نے پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر غورشروع کر دیا ۔عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں  سرمایہ کاری دس ارب ڈالر تک  بڑھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت   کی ہے ۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے  سعودی فنڈ برائے ترقی کو پاکستان کے مرکزی  بینک میں ڈیپازٹ کی گئی رقم پانچ ارب ڈالر تک کرنے لیے لیے بھی  لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں