ڈالر کی اسمگلنگ میں عمران خان ملوث ہیں، رانا ثنااللہ

rana

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈالر خرید کر اسمگلنگ و منی لانڈرنگ کی گئی جس میں عمران خان اور پرویز الہیٰ ملوث ہیں۔ ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار جلد ہی سامنے آجائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سب سے پہلے پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ 8 کے بجائے 11 ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے قرضہ نہیں۔ شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیا نے پاکستان کی مدد کر کے اعتماد کا اظہار کیا اور یہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو ملک میں 3 ماہ سے ڈیفالٹ مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو عمرانی ٹولہ نے تباہ کیا اور عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ 3 ماہ میں انجام کو پہنچے گا۔ ہم انتخابات جیت کر پاکستان کو پھر اس سطح پر لے جائیں گے تو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا۔ معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ کل پاکستان کو رقم مل جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب پر مسلط پرویز الہٰی کی اقلیتی حکومت کا حال یہ ہےکہ میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے مجھے دیکھ کر غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

انہوں ںے کہا کہ دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، ڈالر خرید کر اسمگلنگ و منی لانڈرنگ کی گئی جس میں عمران خان اور پرویز الہٰی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود ہی چور کل آپس میں دست و گریباں ہوئے تین ہزار ارب روپے لوٹ لیا ہے، ان کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ ساری تحقیقات کاغذات میں موجود ہیں مونس الہی واپس آئیں آکر جواب دیں، ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا، سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس، رانا ثنااللہ بھی موجود، حکومتی اراکین کی نعرے بازی

ہم نے نمبر پورے ہونے کی کبھی بات نہیں کی 179 ہے کوشش ہے189 ہوجائے، انکے پاس 186 نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلی کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلی منتخب ہو سکتا ہے، آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں، دائو لگاکر ہیرا پھیری کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیری نہیں کرنے دیں گے۔ ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔

مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کےلئے مصروف ہیں اس لئے کہا مریم نواز کو ذمہ داری دی جائے، مریم نواز پارٹی میں لیڈر شپ کا درجہ رکھتی ہیں۔

عمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے اور چئیرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ تھیلا گاڑی میں رکھوا دیں، عمران خان نے اے این ایف کو مینج کیا جس کے بعد میری گرفتاری کی گئی تھی، اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے، اگر الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا، اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے، الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں