ایران کا مزید اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ


تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے دو مزید جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے، یہ دعویٰ ایرانی وزارت سلامتی امور نے کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر کا عوامی مقامات سے فلسطینی جھنڈے اتارنے کا حکم

اس ضمن میں ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بتایا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پکڑے جانے والے ملزمان کی تعداد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نصف درجن سے زائد ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں بھی ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے ادارے نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے چار ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے قریب نیتن یاہو کی پالیسیوں نے کیا، سابق موساد چیف

خبر رساں ادارے کے مطابق جن ملزمان کو اب تک آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا ہے وہ تہران، اصفہان، یزد، مغربی آذربائیجان اور گلستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔

ایران کے مطابق اعداد و شمار کے لحاظ سے اب تک اس حوالے سے کل 23 آپریشنل اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 13 ملک کے اندر ہی سے گرفتار ہو ئے ہیں۔

اسرائیل میں نیتن یاہو یا ڈراؤنے خواب کی واپسی؟

خبر رساں ایجنسی نے ایرانی وزارت سلامتی امور کے حوالے سے یہ نہیں بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کن سازشوں میں ملوث تھے؟ اور ان کی کیا نوعیت تھی؟


متعلقہ خبریں