این اے 61! فواد چوہدری بمقابلہ راجہ مطلوب، ووٹ کس کا؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا



قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 جہلم کے باسیوں نے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری کو منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہم نیوز نے این اے 61 کی عوام سے رائے لی کہ وہ آئندہ انتخابات میں کس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے؟

اس ضمن میں ہم نیوز نے جہلم کے تقریبا تمام علاقوں سے لوگوں کی رائے لی جس سے معلوم ہوا کہ جہلم کے 61 فیصد باسی پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو ووٹ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مطلوب کو 20 فیصد لوگوں نے منتخب کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مطلوب قریباً گیارہ ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں