گیس 74 فیصد مہنگی، اطلاق جولائی 2022 سے


اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق  جولائی 2022 سے ہوگا۔

اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے، سوئی ناردرن کیلئے گیس 74 اعشاریہ 42 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے 67 اعشاریہ 75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا، ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس پر چار سو چھ روپے اٹھائیس پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے چار سو انہتر روپے اٹھائس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت نو سو باون روپے سترہ پیسے ، سوئی سدرن کے لیے   نئی قیمت ایک ہزارایک سو اکسٹھ روپ اکانوے پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا ۔


متعلقہ خبریں