برفباری ، بارش اوردھند، ملک بھر میں شدید سردی

snow fall برف باری

 ملک بھر میں شدید شردی نے ڈیرے ڈال لیے۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

شمالی بلوچستان کے  بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔جمعرات سے کراچی میں بھی سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی

پاراچنار کے بالائی علاقوں میں آج صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں علاقوں میں 4 سے لیکر 8 انچ برف پڑنے کی اطلاع ہے۔ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا دوگنا کر دیا۔

مری، ہنزہ، بالاکوٹ سمیت پہاڑی علاقوں میں آج سے برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

خطۂ پوٹھوہار،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں  بھی بارش متوقع ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند  نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں