شہد کی پیداوار میں کمی ہونے سے قیمتوں میں اضافہ


خیبرپختونخوا میں شہد کی پیداوار میں کمی ہونے سے قیمتوں میں 30 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جنرل سیکریٹری بی کیپر ایسوسی ایشن شیر زمان نے کہا کہ گزشتہ سال مکھیوں کے 125 فارم سیلاب میں بہہ گئے تھے، سیلاب کی وجہ سے کسی کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکھیوں سے بھرے 22 ہزار 736 بکس مکمل ختم ہوگئے ہیں، تباہ شدہ بکسسز کی قیمت 22 کروڑ 91 لاکھ سے زائد تھی،  حکومت نے مگھس بان کو نظر انداز کیاہے۔


متعلقہ خبریں