گندم کی قیمت کنٹرول کرنا صوبوں کا کام ہے، وزیر اعظم

shehbaz sharif

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  گندم کے ذخائر قوم کی ضروریات کے مطابق موجود ہیں، ہم ماضی کی حکومت کی طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہیں بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے گندم امپورٹ کی اور اربوں ڈالر خرچ کئے کیوں کہ ان کے زمانے میں گندم کی پیداوار کم تھی، آٹے کی قیمت صوبائی معاملہ ہے، صوبوں کے پاس گندم کے اسٹاک موجود ہیں، انہوں نے گندم ریلیز کرنی ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ وافر گندم ہونے کے باوجود صوبے اپنے ذمہ داری ادا نہیں کر رہے، اس کا جواب صوبوں سے لیا جانا چاہیے، میرے دور میں پنجاب میں دس سال تک آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، وفاق کے پاس قیمت کم کرنے کے جو آئینی اور قانونی آپشن ہیں ہم انہیں استعمال کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا دنیا نے پاکستان کے لیے رقوم کا اعلان کر کے پاکستانی قوم اور حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اگر انہیں خدشہ ہوتا کہ یہ رقوم خورد برد ہوں گی یا ہمارے مخالفین نے جو بدترین پراپیگنڈا کیا  ان پر اگر کان دھرے ہوتے تو یہ دس ارب ڈالر کی رقوم کا وعدہ نہ کیا جاتا، یہ پیسہ ان کے عوام کا ہے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیو ا میں ہونے والی کانفرنس بہت کامیاب ثابت ہوئی، کانفرنس میں کل ملا کر نو اعشاریہ سات ارب ڈالر کی رقوم کا اعلان کیا گیا۔سب سے بڑی رقم کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک نے کیا۔ بینک نے چار اعشاریہ دو ار ب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ اتنی بڑی رقم کے اعلان پر خوشگوار حیرت ہوئی۔عالمی بینک نے دو ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پانچ سو ملین ڈالر ، آذربائیجان نے دو ملین ڈالر، کینیڈا نے اٹھارہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر، ، چین نے سو ملین ڈالر، ڈنمارک نے تین اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر، یورپی یونین نے ستاسی ملین یوروز اور فرانس نے تین سو اسی ملین یوروز کا اعلان کیا oy.

جرمنی نے چوراسی ملین یوروز، اٹلی نے تئیس ملین یوروز ، جاپان نے ستتر ملین ڈالر جب کہ نیدرلینڈز ساڑھے تین ملین یوروز، ناروے نے چھ اعشاریہ پانچ ملین یوروز، قطر نے پچیس ملین ڈالر، اور سعودی ارب نے ایک ارب ڈالر ، سویڈن نے سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالر، برطانیہ چھتیس ملین پاؤنڈز، امریکا نے بذریعہ یو ایس ایڈ سو ملین ڈالر کا اعلان کیا۔ یہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی قوم پر اعتماد کا اظہار ہے.


متعلقہ خبریں