دوسرا ون ڈے، پاکستان کو 79 رنز سے شکست


نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 79 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 262 رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 79 رنز اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ساوتھی اور سودی نے بالترتیب دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ نسیم شاہ نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے  پہلے ہی اوور میں  قومی ٹیم کو وکٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے اس مرتبہ انہوں نے فن ایلن کو ایک کے مجموعے پر کیچ آؤٹ کیا۔

بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں، فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہو گا

اس کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کونوے کے درمیان 182 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنی۔ قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کے باعث دونوں بیٹرز کو چانسز بھی ملے۔

اس دوران کونوے نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔خطرناک دکھائی دینے والی اس پارٹنرشپ کو نسیم شاہ نے ہی توڑا، جب 183 کے مجموعے پر نسیم نے کونوے کو خوبصورت انداز میں بولڈ کیا۔

اس کے بعد اسپنر محمد نواز نے اپنی جادوئی اسپن کا نشانہ بناتے ہوئے 4 کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جن میں 85 رنز پر موجود کین ولیمسن بھی شامل تھے۔

ایک جانب جہاں وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا وہیں مچل سینٹنر نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو 261 تک پہنچایا۔


متعلقہ خبریں