کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہی کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی الیکشن کمیشن کا کورم نامکمل ہونے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے 14 نومبر کے فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا اور ایم کیو ایم نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج نہیں کیا۔ بار بار ایک جیسی درخواستیں مختلف بینچز کے سامنے دائر کی جاتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور باجوہ میں دوری کی وجہ سوشل میڈیا ہے، صدر مملکت

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 29 اپریل 2022 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا جا رہا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کی قانونی حیثیت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ فیصلہ دے چکی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جس نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے وہ ان فیلڈ نہیں ہے اور درخواست گزار کو نئی درخواست دائر کرنا ہو گی کیونکہ یہ غیر مؤثر ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں