50کامیاب خواتین میں پاکستان سے کتنے نام شامل؟


فوربز میگزین نے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے، فوربز کی اس فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا نام شامل کیا گیا ہے۔

فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اپنے شعباجات میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہی ہیں، فوربز میگزین کے مطابق 50 سال زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ بھی طے پایا گیا، شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔


شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا جبکہ وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔

فوربز میگزین نے انہیں سراہتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں