مقدمہ ایم کیو ایم کا نہیں کراچی ہے، الیکشن سے بھاگ نہیں رہے آپ کو بھگائیں گے، فروغ نسیم

مقدمہ ایم کیو ایم کا نہیں کراچی ہے، الیکشن سے بھاگ نہیں رہے آپ کو بھگائیں گے، فروغ نسیم

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو بہت جلدی ہے کہ الیکشن ہوجائیں، انہیں ایم کیو ایم کے دوبارہ متحد ہونے سے تکلیف ہے۔

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے

انہوں نے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر فیصل سبزواری، سید مصطفیٰ کمال اور جاوید حنیف بھی موجود تھے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی سے انہیں بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا، یہ چاہتے ہیں کہ کراچی اور حیدر آباد کے شہری مزید پانچ سال انہی مسائل کو جھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے ہیں بلکہ آپ کو بھگائیں گے، یہ ایم کیو ایم کا نہیں کراچی کا مقدمہ ہے، حلقہ بندیوں میں ہمارا ووٹ بینک تین گنا کم کیا گیا۔

معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ سندھ حکومت نے نئی یوسیز بنائیں مگر ان یوسیز کی آبادی صحیح نہیں ہے، ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا، سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں ہماری بات سنی گئی، ایم کیو ایم نے جب قائل کیا تو سندھ حکومت نے 10 دن کا آرڈرپاس کیا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت سندھ حکومت نے حلقہ بندیاں بنائیں، مہاجرآبادی کے ووٹ کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی، جہاں ہمارا یک ووٹر تھا وہیں دوسرے حلقے میں تین ووٹرز تھے، پی ٹی آئی نے ہماری ہی درخواست کو کاپی پیسٹ کیا، ہم کراچی کے حقوق کی بات کررہے ہیں۔

سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے اس موقع پر کہا کہ نہ تو ہم نے الیکشن کمیشن کی توہین کی اور نہ ہی عدالت کی، ہمیں سپریم کورٹ نے ہی دونوں فورم سے رجوع کا حکم دیا تھا، سندھ حکومت نے غلطی کا اعتراف کیا اور اس پر کمیٹی بنائی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم تو کیا صوبائی حکومت کو بھی نہیں سنا گیا۔

وفاقی وزیر سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کی حلقہ بندیاں شفاف نہیں ہیں، غلط حلقہ بندیاں کرکے کراچی اور حیدرآباد کا حق مارا گیا، صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

کراچی، حیدر آباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ 2013 میں پی ٹی آئی کے چار ایم پی ایز نے حلقہ بندی قانون کے حق میں ووٹ دیا تھا جب کہ آج پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چیمپئن بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن سے بھاگ نہیں رہی ہے۔


متعلقہ خبریں