تیسرا ون ڈے، پاکستان کو شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام


تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز جیت لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 281 رنز کا ہدف اننگز کے 48 ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فلپس نے 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ ان کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے 53 جب کہ کانوے نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے دو جب کہ نواز، میر اور وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابر اعظم سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے

اس سے پہلے پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، فخر کے علاوہ محمد رضوان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں