سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشنر کو خط

الیکشن کمیشن

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے خط لکھا گیا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی پر غور، خالد مقبول سے آصف زرداری کا رابطہ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔

سندھ حکومت نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں